शनिबार, ०८ बैशाख २०८१

باحجاب نیوز اینکروہ بھی امریکا میں

حجاب کے ساتھ نیوز اینکر بن جانا انتہائی غیرمعمولی بات

१६ फाल्गुन २०७४, बुधबार २२:५२ मा प्रकाशित

مختلف مسلم ممالک میں باحجاب خواتین کا ہونا عام بات ہے، تاہم امریکا جیسے ملک میں ایک مسلم خاتون کا باحجاب ہونا ہی نہیں حجاب کے ساتھ نیوز اینکر بن جانا انتہائی غیرمعمولی بات ہے۔

امریکا کی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون طاہرہ رحمان کو امریکا کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

طاہرہ رحمان نے دوسال قبل ایک امریکی نیوز چینل میں بطور نیوز پروڈیوسر ملازمت کی ابتدا کی تاہم دوسال تک وہ چینل پر دیگر امور انجام دینے کے بعد اب اسی چینل پر حجاب میں خبر نامہ پڑھ رہی ہیں۔

طاہرہ رحمان کے مطابق انہیں پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی لوگوں نے حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا تاہم وہ ڈٹی رہیں اور انہوں نے حجاب کو ترک نہیں کیا اور نہ ہی حجاب ان کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ بنا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کینیڈا میں جینیلا میسی نامی خاتون کو پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر ہونے کااعزاز حاصل ہوا تھا۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter