सोमबार, १७ बैशाख २०८१

،قرآن کی تلاوت سے آسمان سے سکینت و اطمینان کا نزول ہوتا ہے

१४ जेष्ठ २०७५, सोमबार १४:३१ मा प्रकाशित

خیر الاثر من خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم

جناب حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ، کوئی شخص سورۂ کہف پڑھ رہا تھا اور اس کے پاس دو رسیوں میں ایک گھوڑا بندھا تھا 
/ اسی اثناء / بادل کا کوئی ٹکڑا اسے اوپر آ ڈھانپ
لیا اور قریب آنے لگا ،جسے دیکھ کر گھوڑا بھڑکنے
لگاؤ۔جب صبح ہوئی تو اس نے نبی کریم صلی اللہ 

علیہ وسلم کے پاس آکر اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا ؛ یہ سکون تھا ،جو قرآن کی وجہ سے اُترا متفق علیہیہ قرآن کی تلاوت اور اس کے فضیلت و اثر ہے کہ
 جس کے سبب آسمان سے سکینت و اطمینان کا نزول ہوتا ہے  اور  قرآن پڑھنے والے کو قرار ملتا ہے 
کلامِ الہی کے سوا کسی اور کے کلام کے اندر اتنی
بڑی خوبی نہیں ہو سکتی کہ وہ آسمان سے رحمت
اور سکون ،اطمینان کشید کرلے۔ اس کتابِ عظیم کا کیا کہنا کہ جسے اللہ کریم نے رمضان کے مہینے میں نازل کیا ، قرآن ،رمضان اور عبادتِ روزہ
کو یکجا کر چار چاند کردیا ۔ سو پڑھیئے اس کتاب
قرآن کو ،سمجھیئے اسے ۔اللہ کریم اس کی توفیق
سے ہمیں نوازے آمین ۔
فضل اللہ انصاری سلفی

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter