शुक्रबार, २१ बैशाख २०८१

امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، دس افراد ہلاک اور مزید دس زخمی

५ जेष्ठ २०७५, शनिबार ०९:४६ मा प्रकाशित

ایجنسیاں 19 مئی /2018

امریکی ریاست ٹیکساس میں شہر ہیوسٹن کے نزدیک سانٹا فے ہائی سکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت دس افراد ہلاک جبکہ مزید دس زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکن کونسلز فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سبیکا عزیز شیخ امریکی وزارت خارجہ کے کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں سال 18-2017 میں پڑھائی کرنے گئی تھیں۔

سکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی تھی۔

ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ ‘مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد’ سکول اور سکول کے نزدیک سے ملا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کو حملہ آور کی ڈائری اور اس کے کمپیوٹر اور موبائل فون سے مزید معلومات ملی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نہ حملے کی پہلے تیاری کی تھی اور اس کے ارادہ تھا کہ وہ اس کے بعد خود کشی کر لے گا۔

گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ ملزم نے ‘خود کو پولیس کے حوالے کر دیا کیونکہ اُس میں خودکشی کرنے کی ہمت نہیں تھی۔’

امریکہ 

حملہ کس طرح شروع ہوا؟

سکول میں موجود طلبہ نے بتایا کہ حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے آرٹ کی کلاس میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ‘کوئی شخص بندوق لے کر کلاس میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی اور ایک لڑکی کو ٹانگ میں گولی لگ گئی۔’

ڈکوٹا شریڈر نامی طالبہ نے بتایا کہ فائر الارم بجنے کے بعد تمام طلبہ باہر کی جانب بھاگے اور ‘باہر جاتے ہیں گولی چلنے کی آواز آتی ہے اور میں جتنا ممکن ہوا تیزی سے بھاگی تاکہ میں چھپ سکوں اور پھر میں نے اپنی ماں کو فون کیا۔’

حکام کے مطابق حملے کے وقت سکول میں 1400 طلبہ تھے۔

بشکریہ بی بی سی اردو

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter