बुधबार, १९ बैशाख २०८१

کرناٹک اسمبلی انتخابات: بی جے پی شام تک ایوان میں اکثریت ثابت کرے، سپریم کورٹ

४ जेष्ठ २०७५, शुक्रबार १६:५५ मा प्रकाशित

ایجنسیاں 18 مئی /2018

انڈیا کی سپریم کورٹ نے جنوبی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سنیچر کی شام چار بجے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرے۔

کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی لیکن 224 رکنی ایوان میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

نتائج کے اعلان کے بعد کانگریس پارٹی نے کرناٹک کی علاقائی جماعت جنتا دل سیکولر کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دونوں جماعتوں کے اتحاد کو ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہونے کے باوجود ریاست کے گورنر نے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔

انھوں نے بی جے پی کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا تھا۔

نامہ نگار سہیل حلیم کے مطابق گورنر کے فیصلے کو کانگریس اور جنتا دل سیکولر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن عدالت نے رات کے تین بجے تقریباً تین گھنٹے تک ان کی پٹیشن پر سماعت کرنے کے بعد حلف برداری کی تقریب روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

لیکن سپریم کورٹ نے آج مختصر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکثریت ثابت کرنے کے لیے اتنا وقت دینے کا کوئی جواز نہیں ہے اور بی جے پی کی حکومت کو سنیچر کی شام چار بجے اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔

کرناٹک گورنر

عدالت نے ریاستی حکومت پر اس دوران کوئی اہم فیصلہ کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

کانگریس نے کہا کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے اور عدالت کے فیصلے پر پورے ملک میں جشن منایا جانا چاہیے۔

بی جے پی کے لیے یہ بری خبر ہے کیونکہ اکثریت ثابت کرنے کے لیے اسے کانگریس یا جنتا دل سیکولر کے کم سے کم آٹھ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرنا ہوگی جو اب ممکن نظر نہیں آتا

انڈیا میں اراکین اسمبلی اور پارلیمان کو پارٹی بدلنے سے روکنے کے لیے ایک سخت قانون موجود ہے، اور اگر کوئی قانون ساز پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے۔

جنتا دل

بی جے پی کے وکیل مکل روہتگی نے سماعت کے دوران عدالت سے درخواست کی کہ ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعہ کرائی جائے لیکن عدالت نے اس تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔

اگر بی جے پی کو یہ لگتا ہے کہ وہ ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کر پائے گی تو یہ ممکن ہے کہ وزیر اعلیٰ یدورپا ووٹنگ سے پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

بی جے پی سے دور رکھنے کے لیے کانگریس اور جنتا دل سیکولر نے اپنے اراکین اسمبلی کو حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں منتقل کر دیا تھا اور وہ پوری رات کا سفر کرنے کے بعد جمعہ کی صبح ہی وہاں پہنچے تھے۔

اب انہیں واپس لانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اگر یدورپا اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو پھر جنتا دل سیکولر کے رہنما کماراسوامی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

بشکریہ بی بی سی اردو

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter