मङ्गलबार, ०६ चैत २०८०

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

१२ चैत्र २०७४, सोमबार २२:०४ मा प्रकाशित

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی 3میچوں پر مشتمل ٹی20سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل تھری میں اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کرنے والے آصف علی، حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز کے تمام میچز لگاتار یکم سے 3اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخرزمان، بابر اعظم ، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، آصف علی، شاداب خان، حسین طلعت،محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

عمرامین، عامر یامین،حارث سہیل اور محمد حفیظ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

تمام میچز پاکستانی امپائرز سپر وائز کریں گے،جبکہ میچ آفیشلز میں سب بڑا نام سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون کاسامنے آیا ہے، جو 1987کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔

तपाईंको प्रतिकृयाहरू

प्रधान सम्पादक

कार्यालय

  • सुचनाबिभाग दर्ता नं. ७७१
  • news.carekhabar@gmail.com
    विशालनगर,काठमाडौं नेपाल
Flag Counter